• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو ملازمہ تشدد کیس، سول جج کی اہلیہ کا کیس دوسری عدالت منتقل

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ فرخ علی خان نے سول جج عاصم کی اہلیہ سومیا کے خلاف اپنی کم سن گھریلو ملازمہ رضوانہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ کی سماعت سے معذرت کرلی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے کیس سماعت کیلئے دوسری عدالت بھجوا دیا۔ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ فرخ علی خان کی عدالت میں سماعت کے دوران ملزمہ سول جج کی اہلیہ سومیا عاصم، پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت پیش ہوئے۔ ملزمہ کے وکیل قاضی غلام دستگیر کے ساتھی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قاضی غلام دستگیر راستوں کی بندش کے باعث راولپنڈی سے اسلام آباد نہیں آسکے، جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ پہلے بھی ایک جج صاحب نے ایسے ہی کیس کا سامنا کیا اور انہیں سزا سنائی گئی تھی۔ انہیں ایک متنازعہ معاملہ میں برطرف کردیا گیا تھا۔
ملک بھر سے سے مزید