• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن نصراللّٰہ کی شہادت عالم اسلام کے لیے لمحہ فکریہ ہے، سردارعبدالررحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے حزب اللہ سمیت امت مسلمہ کے رہنما حسن نصر اللہ کی اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے پر انتھائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کی مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ حسن نصر اللہ کی شہادت عالم اسلام کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،انھوں نے اقوام متحدہ عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت اور بربریت کا نوٹس لیکر عالمی لیڈر حسن نصر اللہ کے قتل پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرے۔

ملک بھر سے سے مزید