فلوریڈا (نیوز ڈیسک)کیٹیگری 4کا طاقتور سمندری طوفان ’’ہیلین‘‘ امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان ’’ہیلین‘‘ سے فلوریڈا میں225کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، تیز ہواؤں سے فلوریڈا میں تقریباً9لاکھ گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔ ریاست فلوریڈا، جارجیا، الاباما، کیرولینا اور ورجینیا میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ فلوریڈا کی67کاؤنٹیز میں سے61میں ہنگامی حالت نافذ ہے جبکہ کئی کو انخلاء کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔