• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باوا غضنفر علی شاہ کی نماز جنازہ ادا، مختلف شخصیات کی شرکت

ویانا (نمائندہ جنگ) اداراۃالمصطفی سنٹر ویانا کے سربراہ حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ کی نماز جنازہ چٹی قبرستان کھروٹہ سیداں سیالکوٹ میں ادا کردیی گئی۔ نمازِ جنازہ میں علاقہ بھر سے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ اداراۃ المصطفی سنٹر ویانا کے سربراہ حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ گذشتہ دنوں ویانا میں طویل عرصہ بیمار رہنے کے بعد مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے ۔ ویانا سے موسم سرما کی چھٹیاں گزارنے پاکستان میں گئیں مختلف شخصیات اداراۃالمصطفی سنٹر ویانا کے صدر سید اظہر شاہ ،ملک خلیل اعوان ،ملک طارق اعوان ،چوہدری بریار محمود ایڈووکیٹ ،لالہ محمد رمضان ،مرزا طارق و دیگر نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے بیٹے سید عبد الرحمن شاہ سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔  
یورپ سے سے مزید