• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا: عقیل خان آفریدی کی موبائل شاپ میں چوری

ویانا(اکرم باجوہ)ویانا میں معروف کاروباری شخصیت حاجی ڈاکٹر عقیل خان آفریدی کی موبائل شاپ 21 ڈسٹرکٹ ویانا پراگر سٹراسے نمبر 11 پر رات کے وقت چوروں نے دروازے کے شیشے توڑ کر شاپ سے ہزاروں یورو کا سامان جس میں موبائل فون اور دیگر اشیاشامل ہیں، چوری کرلیں ۔ ڈاکٹر عقیل خان آفریدی نے میڈیا کو بتایا کہ صبح شاپ پہنچے تو شیشے ٹوٹے ہوئے تھے، پولیس کو اطلاع دی ، شاپ کے اندر تمام سامان درہم برہم بکھرا ہوا تھا اور چور سارا قیمتی سامان نکال کر لے گئے ۔پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
یورپ سے سے مزید