• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر کی ویکسین میں پیش رفت، 2025 تک مفت لگائی جائے گی

ماسکو( نیوز ڈیسک)روس نے کینسر کے علاج کےلیے ایک ایم آر این اے ویکسین بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو 2025تک مریضوں کو مفت لگائی جائے گی۔ویکسین کے متعلق یہ اعلان روسی وزارتِ صحت کے تحت کام کرنے والے ریڈیولوجی میڈیکل ریسرچ سینٹر کے جنرل ڈائریکٹر آندرے کیپرن نے ریڈیو روسیا سے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔یہ ویکسن متعدد تحقیقی مراکز کی مشترکہ کوشش کا نتیجہ ہے۔ پری کلینیکل ٹرائلز میں ویکسین میں ٹیومر کی نمو کو روکنے اور میٹاسٹیسس (کینسر کے خلیات کا جسم کے کسی دوسرے حصے میں جا کر بیماری کو پھیلانا) سے بچانے کی صلاحیت دیکھی گئی۔ایم آر این اے ویکسین جسم میں آر این اے کا ایک ٹکڑا داخل کر کے کام کرتی ہیں، جو خلیوں کو مخصوص پروٹین بنانے پر مجبور کرتا ہے۔ آر این اے ایک پولی میرک مالیکیول ہوتا ہے جو زندہ خلیوں میں اکثریتی حیاتیاتی فنکشنز کے لیے اہم ہوتا ہے۔مدافعتی نظام اس پروٹین کی بیرونی جزو کے طور پر شناخت کرتا ہے اور اس سے لڑنے کے لیے اینٹی باڈیز بناتا ہے۔ کینسر کے کیس میں یہ عمل کینسرکے خلیوں کی شناخت کرنے اور ان پر حملہ کرنے میں مدافعتی نظام کی مدد کرتا ہے۔

یورپ سے سے مزید