• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر عالمی طاقتوں کی سرد مہری کا شکار ہے، امجد حسین مغل

دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) تحریک حق خودارادیت بر طانیہ کے وائس چیئرمین امجد حسین مغل نے روزنامہ جنگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر پرانا حل طلب مسئلہ ہے جو عالمی طاقتوں کی سرد مہری کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تما م حکومتوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہمیشہ ہر قسم کی اخلاقی، سفارتی مدد کی ہے تاہم انھوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے مسئلہ کشمیر بھی متاثر ہو رہا ہے۔ انھو ں نے کہا کہ تحریک حق خودارادیت کشمیر برطانیہ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین ستارہ پاکستان کی سر پرستی میں مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل اور مودی سرکار کےظلم کو اجاگر کرنے میں شب وروز کوشاں ہے۔
یورپ سے سے مزید