• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوفی اسکالر ڈاکٹر کمال شاہ سرجری کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل

پیرس (رضا چوہدری ) فرانس کے صوفی اسکالر ڈاکٹر سید کمال حسین شاہ کامیاب سرجری کے بعد ہسپتال سےاپنی رہائش گاہ منتقل ہو گئے۔مقامی سماجی شخصیات ،ان کے مریدین و دوستوں نے ان کی عیادت کی اور مکمل صحت یابی کیلئے دعاکی ۔ڈاکٹر کمال جو سیدنا حسن حسینؓ ویلفیئر میت کمیٹی فرانس کے صدر بھی ہیں،نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے رسول اکرمﷺ کے صدقے میں صحت دی۔ ڈاکٹر کمال نے فرانس کے ڈاکٹرز سرجنزکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کے ڈاکٹر ایمانداری و انتہائی توجہ و انسانیت کی خدمت کے جزبہ سے سرشار ہوکر پیشہ ورانہ بے لوث خدمات انجام دیتے ہیں ، ڈاکٹر کمال کی اہلیہ ڈاکٹر مسز سیدہ ایف فرنسواء بھیگائنا کالوجسٹ ہیں اور ان کے بچے بھی فرانس میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
یورپ سے سے مزید