• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باڈی بلڈنگ ورلڈ کپ: پاکستان نے پہلی بار سِلور میڈل جیت لیا

ٹوکیو( جنگ نیوز)پاکستان نے ٹوکیو باڈی بلڈنگ ورلڈ کپ 2024ء میں پہلی بار سِلور میڈل حاصل کر لیا۔پاکستان کے زاہد مغل نے ٹوکیو باڈی بلڈنگ ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کی اور سِلور میڈل جیتا۔جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں زاہد مغل کی کی شاندار کارکردگی کے باعث پاکستانی پرچم بلند ہوا۔واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی بار باڈی بلڈنگ ورلڈ کپ میں میڈل جیتا ہے۔8 رکنی پاکستانی ٹیم کی قیادت پاکستان باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس فیڈریشن کے صدر طارق پرویز نے کی۔
یورپ سے سے مزید