• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹہ سسٹم کے باعث سندھ تعلیم میں پیچھے رہ گیا، حق پرست رکن اسمبلی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)ایم کیو ایم کے حق پرست رکن سندھ اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے کہا کہ سندھ میں کوٹہ سسٹم کے باعث تعلیم کے شعبہ میں میرٹ کی پامالی کے باعث سندھ دیگر صوبوں سے تعلیم میں بہت پیچھے رہ گیا ہے ۔حکومت سندھ سے مطالبہ ہے کہ سندھ میں تعلیم کی بہتری اور دیگر صوبوں سے مقابلہ کے لئے فوری طور پر سندھ کے تعلیمی اداروں میں کوٹہ سسٹم ختم کر کے میرٹ کا نظام وضع کیا جائے اور کوھسار میں میڈیکل کالج کی عمارت کو فورآ فنکشنل کیا جائے تا کہ حیدرآباد اور سندھ کے عوام تعلیمی میدان میں فائدہ اٹھائیں ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ ضلع حیدرآباد کے بعد جو نئے اضلاع بنائے گئے ہیں وہاں اور حیدرآباد کی آبادی کے تناسب سے حیدرآباد کی میڈیکل کالج میں نشتیں بہت زیادہ کم ہیں جس کی وجہ سے ہونہار اور غریب طلبہ سرکاری میڈیکل کالج میں داخلے سے محروم رہ جائیں گے اور وہ پرائیویٹ کالجز میں مہنگی تعلیم حاصل نہیں کر پائیں گے لہذا سندھ میں کوٹہ سسٹم فوری طور پر ختم کر کے دیگر صوبوں کی طرح میرٹ کا نظام قائم کیا جائے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بھی بااثر طبقہ کی مداخلت کے باعث نتائج سے عام طلبہ بدگمانی کا شکار ہیں انتظامات تو ناقض تھے ہی لیکن ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے پیپر آئوٹ ہونے پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

ملک بھر سے سے مزید