• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی احتجاج، عمران اور گنڈاپور کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کے 250سے زیادہ رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف 6مقدمات درج کرلئے ،3مقدمات میں عمران خان اور علی امین گنڈاپور کوبھی نامزدکیاگیاہے ،ہفتہ کو راولپنڈی میں احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی ،توڑ پھوڑ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے ،پولیس پر حملہ کرنے اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف تھانہ وارث خان ،تھانہ نیوٹاؤن ،تھانہ آراے بازار ،تھانہ سول لائنز ایک ایک جب کہ تھانہ سٹی میں 2مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج کئے گئے ہیں۔ تھانہ سٹی کو ایس ایچ او ملک خالد یار نے بتایابانی پی ٹی آئی عمران احمد خان نیازی نے اڈیالہ جیل سے اپنے لیڈران و کارکنان کو لیاقت باغ راولپنڈی میں احتجاج کی کال دے رکھی تھی جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے بھی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بھرپور شرکت کا اعلان کر رکھا تھاحالانکہ حکومت پنجاب نے دفعہ144کا نفاذ کر رکھا تھا،ساڑھے 6بجے شام مری روڈ لیاقت باغ کے قریب اڑھائی تین سو مظاہرین ڈنڈے سوٹے پتھر اٹھائے آئے، 73مردوں اور 11خواتین مظاہرین کو قابو کرلیاگیا ،تھانہ وارث خان میں ایس ایچ او تہذیب الحسن شاہ کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ۔

اہم خبریں سے مزید