• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہفتے کے دوران پی آئی اے کی دو پروازوں میں ایک ہی خطرناک فنی خرابی

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )قومی ایئر لائن پی ائی اے کی مسقط سے پشاور جانے والی پرواز میں بھی ہیڈرولک سسٹم میں شدید فنی خرابی پیدا ہوئی اور پرواز 7منٹ میں 36ہزار فٹ کی بلندی سے 8ہزار فٹ پر آگئی۔ پائلٹ نے ایمرجنسی ڈکلیئر کی اور کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 260نے مقامی وقت کے صبح 5:22بجے مسقط سے ٹیک اف کیا۔ روانگی کے 30منٹ بعد پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوا 6بجے طیارہ میں پاکستانی فضائی حدود میں تربت پر پرواز کے دوران طیارے کے ہیڈراولک سسٹم میں شدید خرابی پیدا ہوئی۔ طیارہ محض 7منٹ میں 36ہزار فٹ کی بلندی سے 10ہزار اور پھر 8 ہزار فٹ پر آگیا۔ پائلٹ نے ایمرجنسی ڈکلیئر کی اور طیارے کا رخ اپنے ہیڈکوارٹر کراچی کی طرف موڑ لیا۔ پائلٹ 8 ہزار فٹ سے کم بلندی پر طیارے کو کراچی لایا اور ایئر بس اے 320طیارے نے صبح 7بجکر 8منٹ پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ 69 مسافروں کو پہلے لانچ پھر امیگریشن کے بعد ہوٹل منتقل کر دیا گیا طیارے کو گراؤنڈ کرنے کے بعد مسافروں کو متبادل پرواز سے اسلام اباد پہنچایا گیا ترجمان پی ائی اے کے مطابق مسافروں کو اسلام آباد سے متبادل ٹرانسپورٹ سے ان کی منزل تک پہنچایا گیا۔ چار روز قب کراچی سے دبئی کی پرواز میں بھی یہی فنی خرابی پیدا ہوئی تھی جس پر پائلٹ طیارے کو 10ہزار فٹ کی نچلی پرواز سے دبئی تک لے گیا۔
ملک بھر سے سے مزید