• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راول ہاؤس راہو کی حیدرآباد میں محمد ﷺ کو نذرانہ عقیدت پیش

حیدرآباد (جنگ نیوز) راول ہاؤس راہوکی حیدرآباد میں محمد ﷺ کو نذرانہ عقیدت پیش ، اہم شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد کی شرکت ، سینئر وزیر شرجیل میمن نے شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے راول ہائوس راہوکی حیدرآباد میں حضرت محمد ﷺ کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کیلئے سندھ کے سینئر صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ وماس ٹرانزٹ اور ایکسائیز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ کیجانب سے ایک شاندار اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، ایم این اے طارق علی شاہ جاموٹ، صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ، ڈپٹی میئر صغیر قریشی، ایم پی اے صادق میمن، ایم پی اے امداد علی پتافی، راول شرجیل میمن پاکستان پیپلز پارٹی حیدرآباد کے اراکین کے علاوہ حلقہ کے معززین سمیت عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ملک بھر سے سے مزید