• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کیٹ شفاف بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، صدر پی ایم اے

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) حیدرآباد کے صدر ڈاکٹر آغا تاج محمد نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ پیپر آؤٹ کرنے اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث مذموم مقاصد رکھنے والے عناصر کو بے نقاب کیا جائے اور ٹیسٹ نہ صرف دوبارہ لیا جائے بلکہ اسے مستقل طورپر شفاف بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں‘ امتحانات کے طریقہ کار کو ڈیجیٹل سسٹم سے منسلک کیا جائے اور تمام یونیورسٹیوں میں الگ الگ ٹیسٹ منعقد کئے جائیں۔ سابق جنرل سیکریٹری پی ایم اے سندھ ڈاکٹر زمان بلوچ اور ڈاکٹر عبدالحلیم تھیبو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ سینئر ڈاکٹروں کے مسائل بھی حل طلب ہیں‘ اسپیشل ڈاکٹروں کے پروموشن فوری کئے جائیں اور خالی اسامیوں پر میڈیکل افسران کی بھرتیاں کی جائیں جبکہ بی ڈی ایس ڈاکٹروں کیلئے نشستوں میں اضافہ کیا جائے او رپی پی ایچ آئی ڈاکٹروں اور کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو مستقل کیا جائے۔
ملک بھر سے سے مزید