• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ لیا جائے، احتجاجی مظاہرہ میں طلبا کا مطالبہ

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) میڈیکل کے شعبے میں داخلے کے امیدوار طلباءنے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پیپر آئوٹ کرنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے عدنان علی‘ راجا جکرانی‘ فیاض جکرانی اور محمد علی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم ڈی کیٹ کا پیپر آؤٹ کرنے والے ڈاؤ یونیورسٹی کی انتظامیہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی نے لاکھوں روپے کے عوض ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پیپر آؤٹ کرکے میرٹ کا جنازہ نکال دیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید