لاہور (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خوراک کے ضیاع کے تدارک کیلئے موثر آگاہی مہم ضروری ہے۔خوراک کا ضیاع عالمی مسئلہ ہے جو معیشت اور ماحول کوبھی نقصان پہنچاتا ہے۔ اتوار کے روز خوراک کے ضیاع اور کمی کے بارے میں آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ خوراک کا ضیاع عالمی مسئلہ ہے جو معیشت کو بھی نقصان پہنچاتا ہے اور ماحول کو بھی، دنیا بھر میں کروڑوں لوگ بھوک کا شکار ہیں جبکہ دوسری طرف ہر سال لاکھوں ٹن خوراک ضائع ہو جاتی ہے،پاکستان بھی کسی حد تک خوراک کے ضیاع اور کمی کا شکار ہے، خوراک کے ضیاع کو کم کرنا دینی اور اخلاقی فریضہ بھی ہے۔