• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکس چینج: ماہ ستمبر میں 2 ہزار 625 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس ) کے 100 انڈیکس میں ماہ ستمبر کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروباری مہینے کے آخری دن 100 انڈیکس 177 پوائنٹس کم ہوا لیکن پورے ستمبر کے دوران 2 ہزار 625 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پی ایس ایکس میں آج 29 کروڑ 79 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، یوں کاروبار کی مالیت 14 ارب روپے رہی۔

شیئر بازار میں آج مارکیٹ کیپٹلائزیشن 34 ارب روپے کی کمی کے بعد 10 ہزار 619 ارب روپے رہی۔

دوسری طرف ماہ ستمبر کے اختتام پر 100 انڈیکس 81 ہزار 114 رہا، اس دوران انڈیکس 4 ہزار 665 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

ستمبر میں شیئر بازار کی بلند ترین سطح 82 ہزار 905 جبکہ کم ترین سطح 78 ہزار 240 رہی۔

ستمبر 2024ء میں پی ایس ایکس میں 10 ارب 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور کاروبار کی مالیت 321 ارب روپے رہی۔

ماہ ستمبر کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزشین 134 ارب روپے کے اضافے کے ساتھ 10 ہزار 619 ارب روپے ہے۔

قومی خبریں سے مزید