• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحقیقاتی رپورٹ، ریلوے حادثات سے متعلق ہوشربا اعداد و شمار سامنے آگئے

لاہور ( آن لائن ) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آڈٹ ریلوے لاہور کی تحقیقاتی رپورٹ میں ریلوے کے حادثات سے متعلق ہوشربا اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ جس میں حفاظتی اقدامات میں بڑی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ2013سے 2021تک ٹرین کے ایک ہزار97حادثات رپورٹ ہوئے۔ گزشہ نو برس کے دوران حادثات میں 631مسافر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جبکہ 780افراد شدید زخمی ہوئے۔آڈٹ رپورٹ میں ظاہر کیا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے میں سالانہ 100سے زائد حادثات رونما ہوتے ہیں اور ملک میں ہر برس 70سے زائد مسافر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، جبکہ بڑے حادثات کی تعداد 360ہے۔آڈٹ نے بین الاقوامی تسلیم شدہ ’’سیفٹی انڈیکس ماڈل‘‘ کے ذریعہ پاکستان میں حادثات کا دیگر ممالک سے موازنہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید