• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑکوں کی بحالی کیلئے طلب کردہ ٹینڈرز کی منظوری، کام سینئر ٹیم کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انجینئر ننگ نے کراچی میں بارشوں کے دوران تباہ ہو جانے والی سڑکوں کی بحالی کے لیے طلب کردہ ٹینڈرز کی منظوری کا عمل تقریبا مکمل کرلیا ہے اور ان کاموں کو ایوارڈ ہونے والے کنٹریکٹرز کمپنیوں کے نام بھی سامنے آگئے ہیں ذرائع کے مطابق ان کاموں میں سینئر اور تجربہ کارٹیم کو سامنے رکھا گیا ہے اور ڈی جی ٹیکنکل سروسز انجینئر اظہرعلی شاہ نے اپنی قابل اعتماد ٹیم جس میں اکاؤنٹ آفیسر زوار حسین اور کاموں کو ایگزیکیوٹ کروانے کے لیے انجینئر مہدی اور انجینئر ظفر کو زمہ داری سونپی ہے یہ ٹیم ضلع جنوبی میں بھی ان کے ساتھ تھی ذرائع نے بتا یا کہ یہ ٹیم بڑی جانفشانی سے ان کاموں کی تکمیل کا ارادہ رکھتی ہے جس میں ان سڑکوں کی استرکاری میں استعمال ہونے والے اسفالٹ مٹیریل کو تیاری کے دوران پلانٹس پر بھی کنٹرول کرنے کا پروگرام ہے تاکہ پلانٹ سے آنے والے اسفالٹ مٹیریل کو معیار کے مطابق یقینی بنانا ہے واضع رہے کہ طلب کردہ 33 کاموں کے انجینئر ننگ اسٹیمیٹ کے مطابق میں 50ہزار اسکوائر فٹ سڑکوں کی مرمت کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید