• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شائستہ زبان عمران کی ڈیمانڈ نہیں، بیرسٹر گوہر انکو بزدل لگتے ہیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا وزیراعلیٰ کے پی سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن کا بیان درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے ارشاد بھٹی ، محمل سرفراز ،سہیل وڑائچ اور آصف بشیر چوہدری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پورعمران خان کی توقعات کے مطابق سلطان راہی والی فلموں کے بیانات دیتے رہیں گے،شائستہ زبان عمران خان کی ڈیمانڈ نہیں ہے اس لئے بیرسٹر گوہر ان کو بزدل بھی لگتے ہیں ،مولانا فضل الرحمٰن ایک طر ف انتخابات کو جعلی قرار دیتے ہیں ساتھ ہی پی ٹی آئی کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں،علی امین گنڈا پور سے کہنا ہے کہ انقلاب کا پتہ ہے کہ ہوتا کیا ہے ،انقلاب لانے کے لئے کیا کیا کرنا پڑتا ہے۔تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے کوئی پوچھے کہ آپ کا مینڈیٹ تھا کتنا جو چوری ہوا ہے۔آپ خود جاکر پشین سے جیتے ہیں آ پ کا حال جو عوام نے کیا ہے وہ ساری دنیا کو پتہ ہے۔علی امین گنڈا پور سے کہنا ہے کہ انقلاب کا پتہ ہے کہ ہوتا کیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید