• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری ایکسپریس وے، ٹول ٹیکس میں 66.66 فیصد اضافہ، مرمت پر توجہ نہیں

کراچی (اعجاز احمد۔اسٹاف رپورٹر) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے 3ماہ میں ’’لیاری ایکسپریس وے‘‘ کے ٹول ٹیکس میں 66.66فیصد اضافہ کردیا، لیکن اس اہم سڑک کی مرمت کے ضمن میں کوئی کام نہیں کیا جارہا، کئی مقامات پر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،جسکے باعث یہاں کسی بھی وقت کوئی جان لیوی حادثہ جنم لے سکتاہے۔ تفصیلات کے ماڑی پور روڈ سے سپر ہائی وے، سہراب گوٹھ تک لیاری ندی کے دونوں کناروں پر قائم لیاری ایکسپریس وے پر ٹریفک کے آغاز سے30جون 2024ء تک فی کار 30روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جاتا تھا، مگر یکم جولائی کو این ایچ اے نے ٹول ٹیکس 30سے بڑھا کر 40روپے فی گاڑی کردیااور اب منگل یکم اکتوبر 2024 ء سے لیاری ایکسپریس وے پر سفر کرنے والوں کیلئے ٹول ٹیکس 40روپے فی کار سے بڑھا کر 50روپے کیا جارہا ہے۔اسی طرح یکم اکتوبر سے ویگن/سنگل کیبن کا ٹول ٹیکس فی گاڑی 70 سے بڑھا کر 90روپے اور کوچ کا ٹول ٹیکس 130روپے سے بڑھا کر 170روپے وصول کیا جائے گا۔این ایچ اے نے ماڑی پور روڈ اور سہراب گوٹھ ٹول پلازہ پر مسافروں کی راہنمائی کیلئے نئے نرخ آویزاں کردیے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید