اسلام آباد (خبرنگار) سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواستیں مستر دکر دیں ۔ ایف آئی اے کے پاس سابق وزیراعظم اور انکی اہلیہ کیخلاف ناقابل تردید ثبوت ہیں، 2اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی، پیر کو توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی اس موقع پر ایف آئی اے کی طرف سے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اپنی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔