اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) پاکستان اور سری لنکا نے عالمی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق سری لنکا میں قید پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کیلئے سرلنکن حکام نے ایف آئی اے سے رابطہ کیا ہے اسوقت سری لنکا میں 20 سے زائد پاکستانی منشیات سمیت دیگر مقدمات میں قید ہیں سری لنکن حکام ان تمام قیدیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کرینگے گیارہ رکنی ٹیم اس ضمن میں ٹیم سری لنکا جائیگی، بتایا جاتا ہے کہ ایف آئی اے نے ٹیم سری لنکا بھجوانے کیلئے وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی ہے۔