• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی حملے سے قبل اسرائیلی شہریوں کو موبائل پر کیا پیغام ملا؟

فوٹو بشکریہ ایجنسی رائٹرز
فوٹو بشکریہ ایجنسی رائٹرز

اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران کے حملے سے قبل اسرائیلی شہریوں کو موبائل پر ایک میسج ملا تھا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز یروشلم میں ایران کے میزائل حملوں سے کچھ دیر قبل تقریباً شام ساڑھے 7 بجے اسرائیلی فوج کی جانب سے شہریوں کو موبائل پر ایک پیغام موصول ہوا تھا۔

اس پیغام میں لکھا تھا کہ آپ کو فوری طور پر کسی محفوظ علاقے میں داخل ہو جانا چاہیے اور جب تک فوج کی جانب سے کوئی نئی ہدایات موصول نہیں ہوتیں اس وقت تک محفوظ مقام پر ہی رہنا چاہیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پیغام موصول ہوتے ہی لوگوں نے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع کر دیا تھا۔

اسرائیلی شہریوں کو 8 بجے ایک اور پیغام موصول ہوا جس میں لکھا تھا کہ اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام حملہ آور میزائلوں کی نشاندہی کر کے انہیں روک رہا ہے، شہری اگلا پیغام موصول ہونے تک محفوظ مقامات پر ہی رہیں۔

 پیغام میں یہ بھی لکھا تھا کہ آپ اس وقت جن دھماکوں کی آوازیں سن رہے ہیں یہ میزائلوں کو مار گرانے والے پروجیکٹائلز کی ہیں۔

واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے، ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کی جانب سے 400 بیلسٹک میزائل اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے، میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید