• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل پر حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر پہلی بار منظرِ عام پر آ گئے

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای—فائل فوٹو
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای—فائل فوٹو

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای اسرائیل پر حملے کے بعد پہلی بار منظر عام پر آ گئے۔

انہوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں بےامنی کی جڑ امریکا اور بعض یورپی ممالک ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکا و یورپی ممالک کے خطے میں موجودگی کم کرنے سے جنگیں اور جھڑپیں مکمل ختم ہوں گی، خطے کے ممالک اپنا اور خطے کا انتظام سنبھال سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ کی شہادت کے بعد ملک میں سوگ کی فضاء ہے، ہم سوگوار ہیں، سوگواری کا مطلب یہ نہیں کہ ہم کسی کونے میں بیٹھ جائیں۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے یہ بھی کہا کہ ہمارا سوگ ہمیں آگے اور پیش رفت کی طرف لے جاتا ہے۔

واضح رہے کہ منگل کو ایران نے اسرائیل پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں دھماکے ہوئے، اس دوران دارالحکومت سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجائے جاتے رہے اور تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیا گیا۔

گزشتہ شب ہونے والے ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو زیرِ زمین جانے پر مجبور کر دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید