• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے پاس اسرائیل تک مار کرنے والے 9؍اقسام کے میزائل

تہران ۔دبئی(جنگ نیوز) ایران نے منگل کو اسرائیل پر بیلسٹک ہائی اسپیڈ میزائلوں کی بوچھاڑ کردی۔ یہ حملے لبنان میں حزب اللہ اور غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کا ردعمل ہے۔ ایران کے جانب سے زیراستعمال ہتھیاروں نے عرصہ سے مغرب کو خوف زدہ کررکھا ہے ۔ ایرانی حملہ ٹھیک 5ماہ بعد گذشتہ اپریل میں ایران کے اسرائیل پر پہلے براہ راست حملے کے بعد پیش آیا۔بیلسٹک میزائل ایران کے اسلحہ ذخائر میں ایک اہم ہتھیار ہے ۔ بیلسٹک میزائل راکٹ سے چلنے والا ہتھیار ہے جس کی ابتدائی سمت کا تعین کردیا جاتا ہے ۔ لیکن اس کی زیادہ تر پرواز کے دوران اس کی رفتار کشش ثقل کے تحت آزادانہ ہوتی ہے ۔ یہ میزائل روایتی اور غیر روایتی دونوں طرح کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جن میں حیاتیاتی کیمیائی اور ایٹمی ہتھیار شامل ہیں اور ان کی مار کی حد بھی مختلف ہوتی ہے جو مختصر فاصلے سے بین براعظم حد تک مارکرسکتے ہیں ۔

دنیا بھر سے سے مزید