کراچی ( اسٹاف رپورٹر)آن لائن یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بڑھتے ہوئے فراڈ اور دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے سرمایہ کاری کرنے والوں کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی تجارت صرف ایس ای سی پی کے لائسنس یافتہ سیکیورٹیز بروکرز کے ذریعے کی جائے ۔