• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان خواتین کیخلاف تشدد کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے، زرداری

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے اور اپنی قومی کوششوں کوعالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہا ہے، حکومت نے خواتین پر جنسی تشدد اور کام کی جگہ پر ہراسیت سے بچاؤ کیلئے قوانین بنائے ہیں، اس حوالہ سے ہمیں ادراک ہے کہ ہمیں طویل سفر طے کرنا ہے۔ اتوار کو صدر مملکت نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پرپیغام میں کہا کہ آج ہم خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر تشدد کی مختلف صورتوں کا سامنا کرنے والی دنیا بھر کی خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔ یہ دن ہمیں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئے اپنی کوششیں تیز کرنے کی یاد دہانی کراتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد انسانی حقوق کا ایک بڑا مسئلہ ہے جس سے عالمی سطح پر ہر تین میں سے ایک خاتون متاثر ہوتی ہے۔ اس سال کے عالمی دن کا عنوان’’ہر 10منٹ میں ایک عورت قتل کی جاتی ہے۔ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئے متحد ہو‘‘ ہے۔
اہم خبریں سے مزید