• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج پر جانا ہمارا خواب تو تھا لیکن مہنگائی نے کمر توڑ دی‘ سری نگر کے ریٹائرڈ ملازم نے فارم واپس لے لیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)سرینگر میں گزشتہ برس سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہونے والے اور حج پر جانے کے ایک خواہشمند نے حج کمیٹی سے یہ کہہ کر فارم واپس لے لیا کہ وہ اتنی بڑی رقم خرچ کرنے کی سکت نہیں رکھتے،حج پر جانا ہمارا خواب تو تھا لیکن مہنگائی نے کمر توڑ دی،نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انھوں نے عا لمی نشر یاتی ادارے کو بتایا کہ میری دو بیٹیاں ہیں، جب سُنا کہ میرے اور میری بیوی کے حج پر جانے کا خرچہ 9 لاکھ روپے ہے تو میں نے سوچا کہ اگر 9 لاکھ روپے خرچ کر دیے تو ہماری بیٹیوں کا کیا ہو گا،حج پر جانا ہمارا خواب تو تھا لیکن مہنگائی نے کمر توڑ دی۔ مقبوضہ کشمیر کی سٹیٹ حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر شجاعت قریشی نے عا لمی نشر یاتی ادارے سے گفتگو کے دوران بتایا کہ 22 سال میں پہلی دفعہ قرعہ اندازی کی نوبت ہی نہیں آئی کیونکہ 7900 کے کوٹے میں کمیٹی کو صرف 4300 درخواستیں موصول ہوئیں اور ان میں سے بھی 700 افراد نے فارم ہی واپس لے لیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید