• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکشہ، بس اور ویگن میں سفر سے پاکستانیوں کی اکثریت مانوس

کراچی (نیوز ڈیسک) نقل و حمل کے ذرائع میں پاکستانیوں کی اکثریت نے رکشہ ، بس اور ویگن میں سفر کرنے کا بتایا ہے ۔ اس بات کا پتہ گیلپ پاکستان کے سروے سے چلا ،جس میں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ اس سوال پر کہ کیا نقل وحمل کےلیے آپ کو رکشہ ، پبلک ٹرانسپورٹ ، یا ٹرین سمیت دیگر ذرائع استعمال کا اتفاق ہوا ہے ؟جواب میں 80فیصد پاکستانیوں نے سفر کےلیے رکشوں کے استعمال کا کہا جبکہ 18 فیصد نے بتایا کہ ان کا رکشے میں سفر کا اتفاق نہیں ہوا ، 2فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں ۔ بس، ویگن اوردیگر پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کا پاکستانیوں کے اکثریت یعنی 79 فیصد نے کہا، البتہ 17فیصد کہا انہوں نے بسوں ، اور ویگنوں میں بالکل سفر نہیں کیا۔4فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔ سروے میں 47فیصد پاکستانیوں نے ٹرین میں سفر کرنے کا بتایا البتہ47فیصد نے کہا کہ انہوں نے ٹرین کا سفر نہیں کیا ، 6فیصد نے ٹرین میں سفر سے متعلق سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔ بالائی علاقوں میں استعمال ہونے والی کیبل کار یا ڈولی لفٹ پر سفر کے سوال پر سروے میں شامل 14 فیصد پاکستانیوں نےڈولی لفٹ استعمال کرنے کا کہا جبکہ 73فیصد پاکستانیوں نے انکار کیا اور کہا کہ اب تک ان کا ڈولی لفٹ استعمال کرنے کا اتفاق نہیں ہوا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید