• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں زیادہ تر موسم سرد اور خشک، گلگت میں ہلکی بارش اور برفباری ریکارڈ

کراچی(پی پی آئی) پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے گزشتہ روز بتایا کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں پر برّی ہوا کا دباؤ غالب ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں ایک ہلکی مغربی ہوائیں اثر انداز ہو رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق، ملک بھر میں زیادہ تر موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم گلگت بلتستان کے چند مقامات پر جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات کے وقت دھند اور اسموگ کی توقع ہے۔پیر کے روز بھی اسی قسم کے موسمی حالات برقرار رہیں گے، جبکہ سرد اور خشک موسم کا غلبہ رہے گا۔ صبح اور رات کے اوقات میں پنجاب اور سندھ کے کچھ حصوں میں دھند اور اسموگ ہو سکتی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران زیادہ تر علاقوں میں خشک موسم رہا، جبکہ مری، اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا، اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش مظفر آباد میں7ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں7ڈگری سینٹی گریڈ اور اسکردو میں1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید