مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کچھ بھی کر لے، ہم نے ڈی چوک پہنچنا ہے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے کنٹینرز ڈی چوک پہنچانا شروع کر دیے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں قافلہ ڈی چوک پہنچےگا، حکومت کی رکاوٹیں ریت کی دیواریں ثابت ہوں گی۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے کہا کہ مینڈیٹ چور حکومت کو زمین بوس کرنے کا فیصلہ کن راونڈ شروع ہو چکا ہے۔