• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شازیہ منظور کی امریکا اور کینیڈا میں پزیرائی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

معروف گلوکارہ شازیہ منظور ورلڈ ٹور پر کینیڈا میں شاندار پرفارمنس کے بعد اب امریکا میں میوزیکل کنسرٹ شوز میں حصہ لے رہی جبکہ ان کا نیا ویڈیو سونگ ”زمانہ“ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا۔

ان کے نئے گیت ”زمانہ“ کو سننے والوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میوزک انڈسٹری کی لیجنڈری پلے بیک گلوکارہ شازیہ منظور ان دنوں ورلڈ ٹور پر منعقدہ میوزک کنسرٹ شوز میں حصہ لے رہی ہے۔

شازیہ منظور کیساتھ دوران شو بدتمیزی کی ویڈیو وائرل، آخر ماجرہ کیا ہے؟

پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ شازیہ منظور دوران شو اپنے ساتھ ہونے والی بدتمیزی پر پہلے شو چھوڑنے کی دھمکیاں دیں اور پھر کچھ ہی دیر بعد اسی شو ہنستے اور گاتے ہوئے دکھائی دیں، تو سوشل میڈیا صارفین نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کلپ میں دیکھاجاسکتا ہے کہ شازیہ منظور نے ایک نجی چینل کے مزاحیہ ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی تاہم انہوں نے شو کو بیچ میں ہی چھوڑ دیا۔ وائرل کلپ دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران شو میں شازیہ منظور میزبان اور شریک میزبان کے ساتھ باتیں کر رہی ہوتی ہیں کہ چودری بلند بخش نامی شخص کی شو میں انٹری ہوتی ہے جو مہمان گلوکارہ سے بےتکلیف ہونے کی کوشش کرتا ہے۔ چودری بلند بخش کی بے تکلیفی شازیہ منظور کو ایک آنکھ نہیں بھاتی اور غصے میں میزبان پر برس پڑتی ہیں اور شو چھوڑ کر جانے لگتی ہیں۔ گلوکارہ کی جانب سے شو چھوڑنے پر چودری بلند بخش سمیت میزبان اور شریک میزبان سب معافیاں مانگتے ہیں۔ تاہم اس وائرل کلپ کی حقیقت اُس وقت کھلتی ہے جب اگلے ہی لمحے شازیہ منظور ہنستے مسکراتے اپنا مشہور زمانہ گانا ' بتیااں بجھائی رکھ دی' گاتی ہوئی واپس آجاتی ہیں اور چودری بلند بخش سمیت میزبان اور شریک میزبان کے ساتھ ڈانس کرتی ہیں پھر چودری بلند بخش کو گلے لگا کر ماتھا چومتی اور گال پر ہلکا سا تھپڑ لگاتی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اس وائرل کلپ کو دیکھنے کے بعد اس پبلک سیٹی اسٹیٹ پر گلوکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ یہ لوگ سستی شہرت کے لئے کچھ بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے کینیڈا کے مختلف شہروں میں پرفارمنس کرنے کے بعد اب امریکا کا رخ کرلیا جہاں وہ ڈیلاس، واشگٹن اور ہوسٹن سمیت دیگر شہروں میں پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ میوزک کنسرٹ شوز میں حصہ لے رہی ہیں۔

چند روز قبل گلوکارہ شازیہ منظور نے اپنا نیا گانا ”زمانہ“ بھی ریلیز کردیا جس کو ان مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ گانے کو دیکھنے سننے والوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق گلوکارہ شازیہ منظور اپنے کامیاب دورے کے دوران ایک انٹرنیشنل بھارتی پنجابی فلم کے میوزک پر بھی کام کر رہی ہے جس کی تفصیلات جلد منظر عام آجائیں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید