• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی طلبہ نے 83 فٹ بلندی سے انڈہ بغیر ٹوٹے گرا کر ریکارڈ بنادیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی ریاست پنسلوانیہ کے طالب علموں کی ایک ٹیم نے 83 فٹ کی بلندی سے انڈہ بغیر ٹوٹے گرا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

دی ٹریڈیفرین ایسٹ ٹاؤن اسکول ڈسٹرکٹ اسٹوڈنٹس جنھیں ٹی ای ایگ ڈراپ ٹیم کا نام دیا گیا، جس نے ایک حفاظتی کور بناکر انڈے کو  83 فٹ کی بلندی سے نیچے گرایا اس دوران انکے انڈے کا چھلکا (شیل) تک نہیں چٹخا۔

اس ٹیم نے بھارت سے تعلق رکھنے والے رتیش این کا سابقہ ریکارڈ جو کہ  54.13 فٹ کی بلندی سے بنا ٹوٹے انڈا گرانے کا دسمبر 2023 میں قائم شدہ ریکارڈ کو توڑا۔ 

نئے ریکارڈ بنانے والی ٹیم کونسٹوگا ہائی اسکول ٹیم سینئرز میتھیو ما، چارلی گوتھروپ اور جیفری وانگ کے ساتھ ویلی فراگ مڈل اسکول اسٹوڈنٹ بریکن شیفلر ووڈ اور ٹیچر ڈیرک ووڈ پر مشتمل تھی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید