• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں 9 ڈاکے، میاں بیوی سے زیورات، نقدی چھن گئی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) فیکٹری ایریا میں ڈاکوؤں نے میاں محمد عثمان اوراسکی بیوی سے زیورات،نقدی اورموبائل فون چھین لیے ۔کاہنہ میں بشارت خان سے 3لاکھ 40ہزار ، موبائل فون ،سبزہ زار میں جمشید علی کے گھر سے 1 لاکھ 95 ہزار و موبائل فون، گلبرگ میں جنید اقبال کی فیملی سے 1لاکھ 70 ہزار اور موبائل فون، غازی آباد میں صدیق بھٹی کی فیملی سے 1 لاکھ 75 اور موبائل فون،لوئرمال میں شبیر عثمانی کی فیملی سے1 لاکھ 60ہزار ، موبائل فون ،سمن آباد میں ادریس خان کی فیملی سے 1لاکھ 55 ہزار اور موبائل فون،ساندہ میں حماداسلم کے وئیر ہاؤس سے ایک لاکھ 40ہزار موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔مصطفی آباد اور فیکٹری ایریا سے گاڑیاں جبکہ نواب ٹاون راوی روڈ اور مستی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔
لاہور سے مزید