لاہور(خصوصی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے واضح کیا کہ محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظامیہ مجالس اور جلوسوں کی مسلسل نگرانی کرے گی اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے سید مہدی حسین امام بارگاہ اور گوالمنڈی ریلوے روڈ سمیت عاشورہ کے جلوسوں کے راستوں کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری انتظامات کا جائزہ لیا۔