لاہور ( نامہ نگار خصوصی ) سیکرٹری پٹرولیم مومن علی آغا کی خوشدامن جن کا انتقال دو روز پہلے ہوا تھا کی رسم قل گزشتہ روز جی او آر سروسز کلب میں ادا کی گئی رسم قل میں بیورو کریٹس عزیز و اقارب صحافیوں اور دیگر تمام شعبہ زندگی کے افراد کی بری تعداد نے شرکت کی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا ابو الخیر آزاد نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ۔