لاہور (خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات ذیشان رفیق کہا ہےکہ چھوٹے بڑے شہروں میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام (ایل ڈی پی) کی طرز پر کام کیا اور ایل ڈی پی کو بطور ماڈل اپنایا جائے،وزیر بلدیات کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سپیشل سیکرٹری ارشد بیگ اور ایڈیشنل سیکرٹری احمر کیفی نے شرکت کی۔ پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی (پی ایم ڈی ایف سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر سید زاہد عزیز نے بریفنگ دی۔