• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری اوقاف کا دربار داتا گنج بخشؒ کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

لاہور(خبرنگار) سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے982 سالانہ غسل انتظامات کی بروقت تکمیل کے سلسلے میں داتاؒ دربار کا دورہ کیا۔انہوں نے پیش آمدہ غسل انتظامات اورمزار شریف کے تعمیر اتی و ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ایڈ منسٹریٹر داتاؒ دربارشیخ جمیل احمدنے غسل امور اور زائرین کے لیے سہولیات کی فراہمی بارے بریفنگ دی۔اس موقع پر سیکرٹری اوقاف نے دربا رشریف کے ڈویلپمنٹ ورک کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے محرم الحرام میں امن و امان کو مستحکم رکھنے کے لیے جامع حکمت عملی وضع کرلی ہے۔ غسل انتظامات سے عہدہ برأ ہونے کے لیے محکمہ پوری طرح مستعد ہے۔اس موقع پر منیجر اوقاف داتاؒ دربار طاہر مقصود، ایس ڈی اوز داتاؒ دربار قیصر منیر،محمد عمران، اوقاف، نیسپاک اور انجم حفیظ کنٹریکٹر کے نمائندگان بھی موجود تھے۔
لاہور سے مزید