لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن سردار عمر دراز خان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ بلا جواز ہے، عالمی سطح پر قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، اس اضافہ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، قیمتیں بڑھا کر بجٹ میں تنخواہوں اور پنشنز میں ہونے والا معمولی اضافہ بے اثر ہو گیا۔۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بار بار قیمتیں بڑھانے کا رجحان اس بات کا ثبوت ہے کہ پالیسی سازی میں عوام کی حالتِ زار کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔