• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو 24 گھنٹے فعال رکھا جائے،ڈی جی پی ڈی ایم اے

لاہور(خبرنگار) ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو 24 گھنٹے فعال رکھا جائے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب کا اہم فیصلہ۔ سانحہ سوات کے پیشِ نظر فلیش فلڈنگ سے بچاؤ کیلئے پنجاب ایمرجنسی سروسز اور ڈی سیز کو مراسلہ جاری کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ نارووال گجرانوالہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں فلیش فلڈنگ کے خطرات ہیں۔ ۔ مراسلے میں ولنرایبل مقامات پر ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کی ہدایات کی گئیں مون سون سیزن کے دوران دریاؤں نہروں برساتی نالوں اور پکنک پوائنٹس پر نہانے پر مکمل پابندی عائد ہے ۔
لاہور سے مزید