لاہور ( کورٹ رپورٹر ) سیشن کورٹ لاہور ، ڈکیتی مزاحمت پر نجی کمپنی کے کیشئیر کو قتل کرنے کے کیس کا فیصلہ جاری ہو گیا عدالت نے ملزم ناصر عباس اورغفار کو سزائے موت اور پانچ پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی ایڈیشنل سیشن جج محسن علی خان نے کیس کا فیصلہ سنایا عدالت نے تمام تر شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزم کو سزا کا حکم سنایاملزمان کے خلاف تھانہ کاہنہ پولیس نے 2022 میں ڈکیتی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا پراسیکیوٹر کے مطابق ملزمان نےدوران ڈکیتی پستول کے فائر کر کے شاہد پرویز کو قتل کیا تھا شاہد پرویز ایک پرائیویٹ کمپنی کا کیشیئر تھا چشم دید گواہان، شناخت پریڈ، میڈیکل اورسائنٹفک اویڈنس کی مدد سے پراسیکیوشن نے کیس ثابت کیا پراسیکیوشن کی طرف سے انیس گواہ پیش کئے گئے۔