کراچی (جنگ نیوز) جیو ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل ”کفارہ“ نے ایک طرف تو جہاں شائقین جیو کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے تو دوسری طرف ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک نئی اور تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی ڈرامہ سیریل ”کفارہ“ نے ریکارڈ 60 دِن کی قلیل مدت میں ون بلین (ایک ارب) ویوز حاصل کرکے تاریخی فتح کا سہرا سجا لیا ہے۔ یوں آج تک کے پاکستانی انٹرٹینمنٹ میں شامل ڈرامہ سیریل ”کفارہ“ تیرہویں ڈرامہ سیریل ہے جس نے بلین کلب میں اپنی جگہ بنائی ہے اور اس طرح 13 میں سے 8 کا تعلق ہر پل جیو سے ہے۔ ہر پل جیو اپنے ناظرین کا والہانہ ستائش پر تہہ دِل سے شکریہ ادا کرتا ہے۔