• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح پوسٹ گریجویٹ سینٹر وفاق کے سپرد کرنے کا معاملہ، فوری سماعت کی استدعا منظور

سندھ ہائی کورٹ ـــ فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ ـــ فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے جناح پوسٹ گریجویٹ سینٹر کو وفاق کے سپرد کرنے کے لیے درخواست  کی فوری سماعت کی استدعا منظور کر لی۔

عدالت نے سندھ حکومت، وفاقی حکومت اور دیگر سے 4 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 2 اداروں کے تنازع میں ملازمین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ کے 2019ء کے فیصلے کے مطابق جناح اسپتال کراچی وفاق کو نہیں دیا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد بھی جناح اسپتال سندھ حکومت کو نہیں دیا جا سکتا۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی ہے کہ جناح اسپتال کراچی سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وفاق کے سپرد کرنے کاحکم دیا جائے اور اسپتال میں سندھ حکومت کی مداخلت روکی جائے۔

عدالت نے فوری سماعت کی درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ جواب آنے دیں قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید