• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: پہلے سرکاری آٹزم اسکول کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

--- تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
--- تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم اسکول کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔

پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ کی ہدایت پر آٹزم اسکول کی تعمیر 1 سال میں مکمل کی جائے گی۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک کا پہلا سرکاری آٹزم اسکول پروجیکٹ میرے دل کے بہت قریب ہے، آٹزم کے شکار بچے ہمدردی اور محبت کے مستحق ہیں۔

انہوں نے آٹزم ماہرین کو فوری بنیاد پر ہائرنگ اور پروجیکٹ تیار کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو دی گئی بریفنگ کے مطابق پہلا آٹزم اسکول گراؤنڈ اور فرسٹ فلور پر مشتمل ہو گا، جبکہ 2 مزید فلور بنانے کی گنجائش ہو گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسکول میں جونیئر سیکشن کے لیے 11 اور سینئر سیکشن کے لیے 10 کلاس رومز  بنائے جائیں گے۔

انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان کے پہلے آٹزم اسکول میں سیکیورٹی وال، فائر الارم سسٹم، ٹیلی فون ایکسچینج، اوور ہیڈ ریزر وائر قائم ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید