• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج کیلئے اسلام آباد آنیوالوں کے پاس اسلحہ ہے، ہماری فورس کے پاس گن نہیں: محسن نقوی

وزیرِ داخلہ محسن نقوی ـــ فائل فوٹو
وزیرِ داخلہ محسن نقوی ـــ فائل فوٹو

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ احتجاج کے لیے اسلام آباد آنے والوں کے پاس اسلحہ ہے جبکہ ہماری جتنی بھی فورس ہے ان میں کسی کے پاس گن نہیں ہے۔

محسن نقوی نے ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، کل بھی ہم نے درخواست کی تھی کہ ابھی جلسے جلوس یا احتجاج نہ کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں سے تکلیف پر معذرت خواہ ہیں، علی امین گنڈاپور پاکستانی ہیں، انہیں سوچنا چاہیے کہ وہ کیا کر رہے ہیں؟

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے پاس پورا خیبر پختون خوا ہے اس صوبے کے جس شہر میں دل چاہے احتجاج کرلیں، ہم نے اپنے غیر ملکی مہمانوں کی حفاظت کے لیے انتظامات کیے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا ان کا حق ہے لیکن یہ طریقہ کار ٹھیک نہیں اور میں بالکل کلیئر ہوں کہ وہ اسلام آباد پر دھاوا بول رہے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ باہر سے آئے مہمانوں کی سیکیورٹی اہم ہے اس لیے ان مہمانوں کی سیکیورٹی کے لیے کچھ ایکسٹرا اقدامات کرنے پڑے، ہم کسی کی خواہش پر پورا ملک بند نہیں کر سکتے۔

قومی خبریں سے مزید