• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں یہودیوں کی تعداد کتنی ہو گئی؟

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

دنیا میں گزشتہ سال یہودیوں کی آبادی میں اضافے کے حوالے سے رپورٹ سامنے آ گئی۔

دنیا میں یہودیوں کی آبادی گزشتہ سال کے دوران 1 لاکھ اضافے کے بعد 1 کروڑ 58 لاکھ ہو گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں ہیبریو یونیورسٹی یروشلم کے پروفیسرسرجیو ڈیلا پرگولا کی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ یہودی اسرائیل میں آباد ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں مقیم یہودیوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے دوران1 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد وہاں یہودیوں کی تعداد 73 لاکھ ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے بعد یہودیوں کے سب سے بڑی تعداد امریکا میں آباد ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں63 لاکھ، فرانس میں 4 لاکھ 38 ہزار 500 جبکہ کینیڈا میں 4 لاکھ یہودی آباد ہیں۔

اسرائیل، امریکا، فرانس اور کینیڈا کے بعد سب سے زیادہ 3 لاکھ 13 ہزار یہودی برطانیہ میں آباد ہیں۔

اس کے علاوہ، ارجنٹینا میں 1 لاکھ 70 ہزار، جرمنی میں 1 لاکھ 25 ہزار، روس میں 1 لاکھ 23 ہزار، آسٹریلیا میں 1 لاکھ 17 ہزار، برازیل میں 90 ہزار 300، جنوبی افریقہ میں 49 ہزار 500، ہنگری میں 45 ہزار، میکسیکو میں 41 ہزار اور نیدرلینڈز میں 35 ہزار یہودی آباد ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان عداد و شمار میں ان افراد کی گنتی کی گئی ہے  جو خود اپنی شناخت یہودی کے طور پر کرتے ہیں یا پھر ان کے والدین میں سے کم از کم کوئی ایک یہودی ہے اور وہ خود کسی دوسرے مذہب پر عمل پیرا نہیں ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید