روم( نیوز ڈیسک) اٹلی میں لینڈنگ کے دوران طیارے کے پچھلے چاروں ٹائر پھٹ گئے، جس سے طیارے میں سوار مسافر شدید خوف میں مبتلا ہو گئے۔ حادثے میں عملہ اور مسافر محفوظ رہے،تاہم رن وے کو نقصان پہنچا۔ حادثے کے بعد میلان ائر پورٹ بند کر دیا گیا اور تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ پرواز میں عملے سمیت 161 مسافر سوار تھے، جن میں برطانوی مسافر بھی شامل تھے۔ ریان ائر کے طیارے نے بارسلونا کے ائرپورٹ سے اڑان بھری تھی اور میلان کے قریب برگامو کے ایئرپورٹ پر اترتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا۔