نواب شاہ محمد( انور شیخ بیورو رپورٹ )ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ کی سربراہی میں جلبانی اور چانڈیو برادری کے درمیان زمین کے تنازے پر ہونے والے تصادم کا تصفیہ کیا گیا تصفیہ میں جلبانی اور چانڈیو برادری کے سرداروں نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق سکرنڈ کے قریب چانڈیو اور جلبانی برادری کے درمیان کچھ عرصہ قبل زرعی زمین کے تنازعہ میں تصادم کے نتیجے میں چانڈیو برادری کا ایک شخص جان بحق جبکہ تین زخمی ہوئے تھے اس سلسلے میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ کی سربراہی میں تصفیہ کرایا گیا جس میں چانڈیو برادری کے سردار ایم پی اے سردار خان چانڈیو اور جلبانی برادری کے سردار أغا علی نواز جلبانی کے علاوہ ایم پی اے غلام قادر چانڈیو ودیگر نے شرکت کی فریقین کی گفتگو اور دلائل کے بعد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ نے چانڈیو برادری کے رسول بخش چانڈیو کے قتل اور تین افراد کے زخمی ہونے کا خون بہا اور جرمانہ 83 لاکھ روپیہ جلبانی برادری پر عائد کیا جبکہ تصفیہ میں یہ بھی طے کیا گیا کہ تکرار کا سبب بننے والی زرعی زمین مارکیٹ ریٹ پر جلبانی برادری چانڈیو برادری کو فروخت کرے گی اس موقع پر سید شایان شاہ ،واجد خان چانڈیو ،حاجی علی نواز چانڈیو ،جاوید احمد راہو ،علی گل جلبانی _ارباب خان جلبانی بھی موجود تھے۔