• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوٹ تحریک انصاف کا وتیرہ، گمشدگی کا ڈراما رچایا گیا، عطا تارڑ


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا، جھوٹ تحریک انصاف کا وتیرہ ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی 24 گھنٹے کی گمشدگی کے بعد صوبائی اسمبلی سے خطاب پر وفاقی وزیر اطلاعات نے ردعمل دیا اور استفسار کیا کہ علی امین گنڈاپور پچھلے 24 گھنٹے کہاں تھے؟

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں گمشدگی کا ڈراما رچایا گیا، کوئی گمشدہ ہو کر کیا اپنی اسمبلی میں پہنچتا ہے؟ جھوٹ ان کا وطیرہ ہے، کھودا پہاڑ نکلا چوہا۔

عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی ہاؤس میں بھاگے، وہاں روپوش ہوئے، ایسا دیکھنے میں کبھی نہیں آیا کہ لیڈر روپوش ہوجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمپین شروع کی گئی کہ علی امین کو اغوا کرلیا گیا، یہ ڈراما کیوں رچایا گیا؟ آپ نے امن و امان تباہ کرنے کی کوشش کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ یہ پہلے بھاگے ہیں، پھر روپوش ہوئے ہیں، تحریک انصاف کا مکروہ چہرہ قوم نے دیکھ لیا ہے، جھوٹ ان کا وتیرہ ہے، ان کا منصوبہ ناکام ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والے ایکسپوژ ہوں گے۔ 9 مئی کو خان صاحب کی بہنیں کور کمانڈر ہاؤس پر موجود تھیں، آپ پر تو 9 مئی ثابت ہے۔

قومی خبریں سے مزید